غرب اردن میں اسرائیلی فائرنگ سے چار فلسطینی مظاہرین زخمی

قابض فوج نے کفر قدوم قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کی،مزاحمتی رابطہ کمیٹی

اتوار 2 جنوری 2022 13:05

قلقیلیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2022ء) قابض صہیونی فوج نے فلسطینیوں کی ہفتہ وار ریلی پر طاقت کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوںنے 19 سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے ان پر فائرنگ کی اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ادھربیت دجن میں ایک فلسطینی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔مقامی عوامی مزاحمتی رابطہ کمیٹی نے بتایا کہ قابض فوج نے کفر قدوم قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی نکالی گئی ریلی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے 5 مظاہرین کو احتجاجی مظاہرے میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔خیال رہے کہ گذشتہ 19 سال سے قلقیلیہ اور نابلس کو ملانے والی سڑک کی بندش کے خلاف کفر قدوم کے مقام پر فلسطینی شہری گذشتہ 9 سال سے ہفتہ وار مظاہرے کرتے ہیں۔ قابضفوج نے کفر قدوم کو ملانے والی مرکزی شاہراہ کومسلسل کر رکھا ہے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں