لیہ فتح پور نجی ہسپتال میں مریض کے جاں بحق ہونے کا معاملہ مریض کے لواحقین کا کہنا تھا نجی ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سے ہمارے مریض کی ہلاکت ہوئی ۔مریض کی ہلاکت کرونا وائرس سے ہوئی ہے۔ ڈاکٹر

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 اکتوبر 2021 17:52

لیہ فتح پور نجی  ہسپتال میں مریض کے جاں بحق ہونے کا معاملہ مریض کے لواحقین کا کہنا تھا نجی ہسپتال انتظامیہ کی غفلت سے ہمارے مریض کی ہلاکت ہوئی ۔مریض کی ہلاکت کرونا وائرس سے ہوئی ہے۔ ڈاکٹر
لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2021ء،نمائندہ خصوصی،انورشاہ) 92 ایم ایل کے رہائشی امتیاز حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہسپتال انتظامیہ  کی غفلت سے فتح پور کے نواحی چک 92  ایم ایل  کا رہائشی رشید  جاں بحق ہو گیا لواحقین دھاڑیں مار مار کر  حکام بالا سے انصاف کی اپیل کرتے رہے اور میت رکھ کر احتجاج کرتے رہے جبکہ ہسپتال کے ڈاکٹر اعظم وڑائچ  کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے کوئی غفلت نہیں برتی مریض کی ڈیتھ کرونا وائرس سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او فتح پور عدنان شہزاد قریشی موقع پر پہنچے اور حالات کو کنٹرول کیا اور بڑے نقصان سے بچایا اہلیان شہر اور انجمن تاجران نے ایس ایچ او فتح پور عدنان قریشی کی اس کاوش کو خوب سراہا اور خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس معاملے کو بڑے احسن طریقے سے ہینڈل کیا  اس موقع پر ایس ایچ او فتح پور نے نجی ہسپتال کے ڈاکٹر کو عملہ کے خلاف بار بار شکایات کا نوٹس لینے کی درخواست کی تاکہ آئندہ ایسا کوئی سانحہ وقوع پزیر نہ ہو۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں