لیہ، عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐتقریبات کا سلسلہ جاری

پیر 11 اکتوبر 2021 16:48

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2021ء) ضلع لیہ میں عشرہ شان رحمت اللعالمین تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف تعلیمی اداروں میں محفل نعت ، سیرت تقریری اور تحریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج بوائز لیہ میں تقریری مقابلہ منعقد ہوا جس میں طلباء نے بھر پور حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ڈاکٹر مزمل حسین نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم رحمتہ اللعالمین بنا کر بھیجے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے طرز معاشرت اور مساوات کا جو نصاب وضع کیا اس کی پیروی میں ہی انسانیت کی بقاء ہے۔ بعد ازاں پرنسپل ڈاکٹر مزمل حسین نے تقریری مقابلہ کے پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں