جج صاحبان کسی غیر متعلقہ افراد سے اپنے چیمبر میں ملاقات نہ کریں، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ

منگل 11 ستمبر 2018 23:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2018ء) عدالت عالیہ بلوچستان کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس سیدہ طاہر صفدر نے عدالت عالیہ بلوچستان میںماتحت عدلیہ کے جج صاحبان کے ساتھ میٹنگ کی جس میں ماتحت عدلیہ کے جج صاحبان نے اپنے مسائل بیان کئے جس پر چیف جسٹس صاحبہ نے ماتحت عدلیہ کے جج صاحبان کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس صاحبہ نے ہدایت دی کہ صبح کورٹ کاروائی وقت مقررہ پر شروع کی جائے اور باقاعدہ یونیفارم کی پابندی کی جائے۔ چیف جسٹس صاحبہ نے ہدایت دی کہ ماتحت عدلیہ کے جج صاحبان کسی غیر متعلقہ افراد سے اپنے چیمبر میں ملاقات نہ کریں۔ چیف جسٹس صاحبہ نے کہا کہ ماتحت عدلیہ کے جج صاحبان ضابطہ اخلاق کے مطابق اپنے فرائض کی ادائیگی کریں انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ کو ہدایت دی کہ عدالتوں میں بروقت مقدمات کے چالان جمع کرنے کو یقینی بنائیں انہوں نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ کو مزید ہدایت کی کہ جو معاملات ان کے زیر اختیار آتے ہیں ان کو بغیر کسی تاخیر کے فوری حل کریں۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں