ٹریفک پولیس اہلکار عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں،ڈی پی او

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:14

لیہ۔12 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ زاہد نواز مروت کی زیر صدارت ٹریفک پولیس اہلکاران کے ساتھ دفتر پولیس کانفرنس روم میں اجلاس منعقد ہواجس میںڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ ٹریفک پولیس اہلکاران عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ،ناجائز چالان ہر گز نہ کریں ، شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا ،قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے،ا لبتہ اوور لوڈ،بغیر لائسنس ، تیز رفتار گاڑیوںاورہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں