بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے آگہی مہم کے سلسلے میں تقریری مقابلی17اکتوبر سے شروع ہوں گے

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 21:32

لیہ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر احسن فرید نے بتایا کہ نیب ملتان کی بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے جاری تقریبات کے سلسلہ میں ضلع لیہ میں پرائمری ،مڈل و ہائی سطح پر مختلف عنوانات کے تحت تقریری ،تحریری ،مصوری ،مباحثہ ،ڈرامہ کے دو روزہ مقابلے 17سے 18اکتوبر منعقدکیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق احسن فرید نے بتایا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے آگہی مہم کے سلسلہ میں مختلف موضوعات ’’انسداد کرپشن ہم سے شروع‘‘،کرپشن کا شکار ہم ،دیانت داری میں عزت اور بدعنوانی میں ذلت ’’بدعنوانی سے انکار کرپشن کے خاتمے کے لیے ہاتھ ملائیں‘‘ اور’’کرپشن کا خاتمہ بلاآخر ایمانداری ہے‘‘ ایسے موضوعات کے تحت تحریری وتقریری مقابلے 17اکتوبر ،جبکہ مصوری ،ڈرامہ ،مباحثے 18اکتوبر کو طالبات کے لیے گرلز اسلامیہ ہائی سکول اور طلبہ کے لیے ایم سی ہائی سکول لیہ میں منعقدہوں گے۔

جن کے لیے پرنسپلز نسرین اختراور شرافت علی بسرافوکل پرسن ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں