پولیس خدمت مرکز کی تزئین وآرائش کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے،ڈی پی اولیہ

منگل 16 اکتوبر 2018 22:47

لیہ۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) پولیس خدمت مرکز کی تزئین وآرائش کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے ،خدمت مرکز آنے والے شہریوں کو بھر پور سہولیات کی فراہمی کے انتظامات کیے جائیں،شہریوں کو انتظار نہ کرایا جائے ،ان کے مسائل فوری حل کیے جائیں ،ڈی پی او لیہ کا خدمت مرکز کا وزٹ ،انچارج خدمت مرکز صائمہ بتول و دیگر سٹاف کو ہدایت ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ زاہد نواز مروت نے پولیس خدمت مرکز کا وزٹ کیا ،مرکز پر آئے شہریوں سے ان کے مسائل ، فراہمی سہولیات اور سٹاف کے رویہ بارے دریافت کیا ،جس پر شہریوں نے ڈی پی او لیہ کو بتلایا کہ وہ ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات کی فراہمی سے مستفید ہو رہے ہیں اور سٹاف کے رویہ سے مطمئن ہیں ،انچارج خدمت مرکز نے زاہد نواز مروت کوبریفنگ دیتے ہوئے بتلایا کہ خدمت مرکز پر شہریوں کو پولیس ویری فیکیشن ،ڈرائیونگ لائسنس لرنر پرمٹ ،گمشدہ دستاویزات کا اندراج ،ایف آئی آر کی کاپی و دیگر سہولیات دی جا رہی ہیں ،ڈی پی او لیہ نے انچارج خدمت مرکز صائمہ بتو ل و دیگر سٹاف کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس خدمت مرکز کی تزئین وآرائش کا کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے ،اس موقع پر انسپکٹر محمدیوسف لاشاری ،سپریٹنڈنٹ محمد رمضان ،پی ایس او محمد ندیم ،انچارج کمپلینٹ سیل ارسلان سکندر،اکائونٹنٹ محمد رمضان سانگھی اور ترجمان لیہ پولیس اسامہ مشتاق موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں