ہسپتالوں میں کوڑاکڑکٹ ہسپتالات ویسٹ منیجمنٹ کے تحت طے کردہ اصولوں کے مطابق کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں،ڈپٹی کمشنربابر بشیر

پیر 10 دسمبر 2018 23:25

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنربابر بشیر نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں کوڑاکڑکٹ اور زہریلے مواد کی تلفی بذریعہ انسینیٹرز کرنے کیلئے پانچوں مونسپل کمیٹیوں اور ہسپتالوںکی انتظامیہ ہسپتالات ویسٹ منیجمنٹ کے تحت طے کردہ اصولوں کے مطابق کرنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ہسپتالوںمیں صفائی اور استعمال شدہ پٹیاں ،سرنجیں ،آپریشن تھیٹرز کا ویسٹ ٹھکانے لگانے اور صفائی کے امور کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب رفاقت علی گیلانی ہمراہ تھے۔اجلاس میں ڈی ایچ او بشیر احمد سمرا،ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان، ڈاکٹر خادم حسین قریشی،محمد عامر،ممتاز خان،ذولقرنین احمد،زکاء اللہ خان ،وسیم ریاض ،رانا شرافت ،ملک غلام رسول،ملک مختیار حسین ، ڈاکٹر خالد محمود ودیگر نے شرکت کی۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں