مری،شدید برفباری کے دوران سٹی ٹریفک پولیس کیشاندار کارکردگی

بدھ 16 جنوری 2019 21:48

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) حالیہ شدید برفباری کے دوران سٹی ٹریفک پولیس مری اور محکمہ ہائی وے مشینری کی کارکردگی انتہائی شاندار رہی ٹریفک وارڈنز نے بھرپورطریقے سے اپنے فرائض سرانجام دئیے اور ہزاروں سیاحوں کو شدید موسم میں منزل مقصود تک پہنچایا جبکہ محکمہ ہائی سے مشینری نے بھی شدید سردی میں شاہراہوں سے بروقت برف صاف کرکے اور نمک کا چھڑکائوکرکے مشکلات کو کم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی نے اپنے بیان میں کیا ۔انہوںنے کہا کہ جو محکمے بھی عوامی مسائل کو حل کریں ان کی ستائش اور حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ ہائی وے مشینری کی اعلیٰ کارکردگی پر انکو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں