ڈسٹرکٹ انچارج پٹرولنگ پولیس انسپکٹر کا پٹرولنگ پوسٹوں لدھانہ موڑ او ررفیق آباد کا معائنہ

بدھ 16 جنوری 2019 23:45

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ انچارج پٹرولنگ پولیس انسپکٹر ساجدمسعود نے پٹرولنگ پوسٹوں لدھانہ موڑ او ررفیق آباد کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

جس کے دوران انہوں نے پٹرولنگ گشت کو چیک کرنے کے علاوہ کارکردگی کے بارے میں بریفنگ لی جس کے دوران انچارج ایس آئی کلیم اللہ نے بتایا کہ ماہ رواں میں ابتک چار ایف آئی آر درج کی گئی ،بغیر نمبر پلیٹ و کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوے 102موٹرسائیکل بندکی گئیںجبکہ شاہرات پر دس افراد کو مدد فراہم کی گئی۔ انسپکٹرساجد مسعود نے ایس او پی کے مطابق سردیوں میں گشت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں