تعلیم روڈمیپ کے اہداف کے حصول کے لیے افسران تعلیم ،مانیٹرنگ حکام مشترکہ طور پر کوششیں برئوے کار لائیں ،ڈپٹی کمشنرلیہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 18:15

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر بابر بشیر نے کہا ہے کہ تعلیم روڈمیپ کے تمام انڈیکیٹرز کے اہداف کے حصول کے لیے افسران تعلیم ،مانیٹرنگ حکام مشترکہ طور پر کوششیں برئوے کار لائیں تاکہ ضلع کی شرخ خواندگی میںمزید اضافہ یقینی بنایاجاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلیمی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ای او تعلیم ثناء اللہ سہرانی نے تعلیمی روڈ میپ اہداف کے حصول جبکہ ڈی ایم او ڈاکٹر فیاض علی چتالہ نے اس ضمن میں گزشتہ ماہ کے دوران کی گئی مانیٹرنگ کے بارے میں تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے بعض سکولوں کے ہیڈ ماسٹرو ہیڈ مسٹریس کی اہداف کے حصول کے لیے سست روی پر اُن سے وضاحت طلب کی اور ہدایت کی کہ اپنی ذمہ داریاں مزید توجہ اور لگن سے سرانجام دیتے ہوے سلیبس کے مطابق کارکردگی کو بہتربنائیں ۔اجلاس میں ڈی او تعلیم ذوالفقار علی ،احسن فرید،اے ڈی توکل حسین و ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسران ،اے ای اوز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں