لیہ، منشیات فروش قانون کے شکنجے میں

بدھ 30 جنوری 2019 23:37

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2019ء) تھانہ چوک اعظم پولیس نے کاروائی کے دوران نذیر مسیح کے قبضہ سے 60لیٹر شراب اور 150گرام ہیروئن برآمد کر لی ،ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ چوک اعظم میں تعینات سب انسپکٹرمنصور علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نذیر مسیح کے قبضہ سے 60لیٹر شراب اور150گرام ہیروئن برآمد کر لی ،ملزم کو گرفتار کر کے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ،منصور علی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او ملک یونس کی سربراہی میں کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں جلد ہی منشیات فروش او ر جرائم پیشہ عناصر قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں