مستونگ ،مختلف علاقوںمیں بارش ،برفباری سے کچے مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں

پیر 4 مارچ 2019 19:36

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2019ء) حالیہ برفباری اور بارش کے بعدضلع مستونگ کے مختلف علاقوں تحصیل دشت تحصیل کرگاپ و دیگر علاقوں میں سیلابی ریلوں کے باعث کچے مکانات کے چھتیں اور دیواریں گرگئیںمتعددعلاقوں میں رابطہ سڑکیں بھی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں جس کے باعث ان علاقوں میں آمد و رفت میں لوگوں کو دشواری کاسامناکرپڑ رہاہیں۔

زیادہ متاثرہ علاقوں میں تحصیل دشت کے علاوقے کری ڈور۔عمرڈور۔گونڈین۔کلی شاہنواز۔کلی عبدالقادر۔مرودشت کے علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں پر پانی گھروں میں داخل ہونے سے کافی نقصانات ہوئے ہیں۔بہت بڑی تعداد میں لوگوں کے مال مویشی بھی مر گئے ہیں۔جبکہ زرعی ٹیوب ویلوں اور انکے سولر سسٹم کو بھی شدیدنقصان پہنچاہیں۔

(جاری ہے)

مستونگ سٹی کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کے وجہ سے کلی ٹل دریخان۔

سمیت کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوا اور گھروں کے دیواریں منعدم ہوگئے ہیں۔حالیہ بارشوں میں ایک پانچ سال کے بچہ سیلابی پانی میں گر کرجانبحق ہوا۔اور متعددافراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔ضلعی انتظامیہ مختلف علاقوں میں متاثرین کی بحالی کی کوشش کرہی ہیں۔متاثرہ علاقوں کے عوام نے مدد کی اپیل کردی۔درین اثنائ جبکہ تحصیل دشت علاقہ گیشیتری پلٹ تل میں حالیہ بارش و برف باری اور آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے وہاں رہائش پذیر مالداروں کی100 کے قریب بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتازعلی کیھتران و اسسٹنٹ کمشنردشت فاروق عبداللہ کی خصوصی ہدایت پر لیویز تھانہ دشت کا عملہ ہنگامی بنیادوں پر نائب رسالدار اختر محمد بنگلزئی نائب رسالدار عبدالمالک کرد دفعدار کریمداد سمالانی نے لیویز ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز متاثرہ علاقوں کا معائنہ کر کے دشوارگزار پہاڑوں میں پھنسے ہوئے لوگوں اور مال مویشیوں کو ہنگامی پرریسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچا دیے گئے۔جبکہ علاقہ مکینوں کا کوئی پرسان حال نہیں،مال و مویشاں ہلاک، گھر بار تباہ ہیں اور متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں ۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں