لیہ،ڈی سی کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقاد

پیر 15 اپریل 2019 20:14

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر بابربشیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہررحمان کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس میں کھلی کچہری کا انعقادعمل میں لایاگیا۔کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ا?نے والے مرد خواتین درخواست گزاروں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں شہریوں نے محکمہ ریونیو،پولیس ،سوشل ویلفیئر،زراعت،میونسپل کمیٹیوںسے متعلقہ بعض انفرادی و اجتماعی مسائل پر مبنی درخواستیں پیش کیں۔

ڈپٹی کمشنرو ڈی پی او نے کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد سائلین کی فوری داد رسی کرنا ہے اس لیے متعلقہ محکمے و افسران مسائل کے جلد حل کو یقینی بنائیں۔کھلی کچہری میںاے سی لیہ کاشف نواز ڈی ایم او ڈاکٹر فیاض علی جتالہ،ڈی ایس پی اعجا زرندھاوا،ڈی ڈی تعلیم توکل حسین ،مہرریاض حسین کلاسرہ،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سجاد حسین ،زراعت ا?فیسر کروڑ ملک شہباز حسین ودیگر متعلقہ افسران موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں