لیہ: وین ڈرائیور اور اس کے ساتھی کا انٹر میڈیٹ کی طالبہ کا ریپ کردیا

ملزمان نے لڑکی کا ریپ کیا اور اسے ایک نجی کلینک کے قریب اتار کر فرار ہوگئے، جہاں طالبہ کا علاج جاری ہے، والد کی درخواست پر مقدمہ درج ، ملزمان گرفتار کرلئے ہیں ، ڈی پی او

پیر 15 اپریل 2019 21:20

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2019ء) پنجاب کے شہر لیہ میں وین ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے انٹر میڈیٹ کی طالبہ کا ریپ کردیا۔واقعہ فتح پور تھانے کی حدود میں پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق وین کے ڈرائیور نے معمول کے مطابق طالبہ کو اس کے گھر سے کالج کے لیے پک کیا تھا تاہم وہ بعد میں گھر واپس نہیں آئی تھی۔

(جاری ہے)

ملزمان نے لڑکی کا ریپ کیا اور اسے ایک نجی کلینک کے قریب اتار کر فرار ہوگئے، جہاں طالبہ کا علاج جاری ہے۔

بعد ازاں متاثرہ طالبہ کی میڈیکل رپورٹ میں ریپ کی تصدیق کردی گئی۔پولیس نے والد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 376 ٹو کے تحت مقدمہ نمبر 215/19 درج کرلیا۔علاوہ ازیں ڈی پی او عطا الرحمن کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں