تمبو،حالیہ بارشوں اور سیلاب سے تحصیل باباکوٹ میں گندم کے تیار فصلوں و مال مویشیوں کو بھی انتہائی نقصان کروڑوں روپے کی مالیت کے جانور ہلاک

جمعرات 18 اپریل 2019 21:42

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) حالیہ بارشوں اور سیلاب سے نصیرآباد کے علاقے تحصیل باباکوٹ میں گندم کے تیار فصلوں کے ساتھ ساتھ مال مویشیوں کو بھی انتہائی نقصان کڑوڑوں روپے کی مالیت کے جانور ہلاک تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے تحصیل بابا کوٹ کے علاقے میں سیلاب نے تباہی مچادی لاکھوں ایکڑ پر مشتمل گندم کو انتہائی نقصان پہنچا اور باباکوٹ کے علاقے سالارآبادکے قریب سیلاب موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے کرم خان راہیجہ نوردین راہیجہ باز خان راہیجہ حاجی خان راہیجہ اور امیر جان راہیجہ کے ڈھائی سو کے قریب لاکھوں روپے مالیت کے بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئی متاثرین کا کہنا تھا کہ ہمارا گزر بسر بھیڑ بکریوں کے پالنے سے ہے ہمارے لاکھوں روپے مالیت کے بھیڑبکریاں ہلاک ہونے سے ہمیں انتہائی نقصان پہنچا انھوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور کمشنر نصیرآباد اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد سے اپیل کرتے ہیں کہ حکومتی سطح پر ہماری مالی مدد کی جائے تاکہ ہم اپنے بچوں کا گزر بسر کر سکیں۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں