لیہ،سیکرٹری انہا ر نے بیٹ گجی میں جاری دریائی کٹائو کا نوٹس لے لیا

جمعرات 18 اپریل 2019 21:46

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) سیکرٹری انہا ر نے بیٹ گجی میں جاری دریائی کٹائو کا نوٹس لے لیا۔کٹائو روکنے کے لیے ٹھکیدار کو ایمرجینسی کام الاٹ کردیا گیا۔بھاری مشینری کے ذریعے پتھرڈالنے کا کام شروع۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث ندی نالوں کے پانی شامل ہونے سے دریائے سندھ میں اتار چڑھائو کے باعث حفاظتی بند کے کٹائو کا عمل شروع ہوگیا، جس پر ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے فوراًموقع کا معائنہ کیااور سیکرٹری انہارکو کٹائوکے عمل میں بارے میں آگاہ کیا، جس پر انہوں نے کٹائو کو روکنے کے لیے فوری نوٹس لیتے ہوئے فی الفور تیزی سے پتھر ڈالنے کی ہدایت کی اور ٹھکیدارکو ایمرجینسی کام الاٹ کرتے ہوئے متعلقہ مشینری کے ذریعے دریائی کٹائو روکنے کے لیے پتھر ڈالنے کا کام تیزی سے جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بابربشیر ،ایکسین انہار طارق عزیز ،اے سی لیہ ملک کاشف نواز ،ڈسٹرکٹ آفیسر پی ڈی ایم اے عرفان جنیدنیازی ،ملک اویس جکھڑاور ملک علی جکھڑ نے دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ بیٹ گجی کا دورہ کیااور دریائی کٹائو کو روکنے کے لیے جاری کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر بابربشیرنے محکمہ انہار کے حکام کو ہدایت کی کہ پتھر ڈالنے کے سلسلہ کو کٹائو رکنے تک جاری رکھاجائے اور یہ کام بلاتعطل کیاجائے۔

اس موقع پر انہوں نے موجود علاقہ مکینوں سے کہا کہ انہیں کسی صورت تنہانہیں چھوڑاجائے گا ضلعی انتظامیہ ہروقت الرٹ ہے مزید برآں انہوں نے ہدایت کی کہ دریائی کٹائو کے روکنے کے بارے میں انہیں لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھاجائے۔ایکسین انہار نے بتایا کہ حفاظتی بند کی پانچ سو گز تک لمبائی میں پتھرڈالاجائے گاجبکہ تین سٹڈ بندبھی بنائے جائیں گے تاکہ آبادی اور حفاظتی بند کے مستقل تحفظ کو یقینی بنایاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں