لیہ، مویشیوں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے پری فلڈ ویکسی نیشن مہم جاری

جمعہ 19 اپریل 2019 23:01

لیہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ضلع لیہ میں مویشیوں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے پری فلڈ ویکسی نیشن مہم ڈی ڈی ایل او ڈاکٹر افراہیم کی نگرانی میں جاری ہے جس کے دوران نہ صرف چھوٹے بڑئے مویشیوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے، بلکہ فارمرڈے کے ذریعے مختلف دیہات و چکوک میں مویشیوں کو بیماریوں سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر کے سلسلہ میں آگاہی دینے کا عمل جاری ہے، جس کے تحت چک نمبر 135ٹی ڈی اے ،کوٹ سلطان ،یونین کونسل بیٹ وساوا شمالی میں فارمرڈے کے ذریعے آگاہی دینے کے علاوہ ویکسی نیشن مہم کا بھی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر متعلقہ ٹیموںکے انچارج نے بتایا کہ مہم کے تحت ابتک 3لاکھ 60ہزار بڑے جانوروں اور3لاکھ 37ہزار چھوٹے جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ڈاکٹر افراہیم نے ٹیم ممبران کو ہدایت کی کہ وہ ویکسی نیشن مہم کے دوران ٹارگٹ کے حصول کے لیے محنت و لگن سے کام کریں۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں