حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے کئی اضلاع متاثر، خوراک اور ادوایات میں کمی

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:46

7 بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے کئی اضلاع متاثر ہوئے ہیں اور سینکڑوں دیہات سیلابی پانی سے ملیا مٹ ہوچکے ہیں جن میں خصوصاً ضلع کچھی،ضلع سبی،نصیر آباد بہت متاثر ہوئے ہیں کئی دنوں سے لہڑی،حاجی شہر اور گنداواہ کازمینی رابطہ ملک کے دوسرے شہروں سے منقطع ہے ان علاقوں میں خوراک ادوایات کی کمی ہے جو خوراک کا زخیرہ موجود ہے وہ بھی ختم ہوچکاہے اور جو موجودہ ہیں دکاندار حضرات نے مہنگا کرکے جو غریبوں کے خریدنے کی دسترس سے باہر ہے ان خیالات کااظہار پاکستان پہنور ویلیفیر ایسوسی ایشن صوبہ بلوچستان کے چیف آرگنائزر عبدالفتاح پہنور،فنانس سیکرٹری ثناء اللہ پہنور،انفارمیشن سیکرٹری عبدالحمید پہنور،جوائنٹ سیکرٹری رئیس غوث بخش پہنور،شبیر احمد پہنور، عبداللہ پہنورنے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وجہ سے خصوصاً بلوچستان کے ضلع کچھی کے تحصیل بھاگ اور حاجی شہر کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں اس کے علاوہ سبی،لہڑی اور بختیار آبادڈومکی کے عوام بھی شدید متاثر ہوئے ہیں تحصیل بھاگ کے یونین کونسل جلال خان،یونین کونسل چھلگری سمیت بھاگ تحصیل کے دیگریونین کونسلز کے عوام اس وقت کسمپرسی کی حالت سے دوچار ہیں اور بہت سے علاقوں کا ابھی تک رابطہ منقطع ہے اور جن علاقوں ا رابطہ منقطع ہے وہاں کے کے عوام سخت پریشانی کے عالم سے دوچار ہیں ابھی تک حکومتی سطح پر ان علاقوں کے عوام کو کوئی بھی ریلیف نہیں پہنچایا گیا ہے انہوں نے محکمہ بی اینڈ آرضلع کچھی کے ناقص کارکردگی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے بھاگ تا بختیار آباد کا روڈ ٹوٹنے کی وجہ سے چار دن تک رابطہ کٹ ہوچکا تھااور عوام شدید کرب اور مصیبت سے دوچارتھے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ جلد اور ہنگامی بنیادوں پر بھاگ تحصیل کے کونسل چھلگری ،گوٹھ ریحانزئی کہنہ ،ریحانزئی نیو سمیت دیگر علاقوں کے عوام جو سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں انھیں ہنگامی بنیادوں پر یلیف دیاجائے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں