لیہ میں ہسپتالوں کے لیے 16کروڑ روپے مالیت کی ادویات خریداری کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس

بدھ 24 اپریل 2019 19:53

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ضلع لیہ میں ہسپتالوں کے لیے 16کروڑ روپے سے زائدمالیت کی ادویات خریداری کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس اے ڈی سی آر فخرالاسلام ڈوگر کی صدار ت میں منعقدہوا۔اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ نے ادویات خریداری پراسیس کے بارے میںبریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اے ڈی سی ا?ر نے قواعد و ضوابط کے تحت معاملات کو جلدنمٹاتے ہوئے ہسپتالوں میں فوری طور پر ادویات فراہم کرنے کے عمل کو تیز ترکرنے کی ضرورت پر زوردیا۔اجلاس میں اے سی لیہ کاشف نواز،اے سی کروڑ فاروق احمد،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عتیق الرحمان ،ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر سجاد حسین ،ڈاکٹر ارشد تتلا،ڈاکٹر طاہر افتخار چوہدری،میڈیکل ا?فیسرڈاکٹر قمر،ڈاکٹر قیصر فریدویگر نے شرکت کی۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں