لیہ، پولیومہم کے تیسرے دن فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ

بدھ 24 اپریل 2019 19:53

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ضلع لیہ میں جاری پولیومہم کے تیسرے دن ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر ایم این سی ایچ ڈاکٹر مزمل کریم نے یونین کونسل پہاڑ پور اور بکھری احمدخان کا دورہ کیا۔فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر سجاد حسین نے ٹیموں کی کارکردگی ،فکسڈ و ٹرانررٹ پوائنٹس کے ذریعے بچوں کو قطرے پلانے اورتحصیل لیہ کے پانچ سال تک کی عمر کے 1023366بچوں کو پولیو سے بچائو اور وٹامن اے کے قطرے پلانے کے لیے سرگرم عمل 387خصوصی ٹیموں کی کارکردگی اور ٹارگٹ کے اہداف و حصول کے بارے میںآگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں