ڈی پی او لیہ کی امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد

بدھ 22 مئی 2019 18:20

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمن خان کی سر براہی میں ضلع امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،میٹنگ میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنما اور علماء کرام ممبران کمیٹی نے شرکت کی ،میٹنگ کے انعقاد کیا مقصد 21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر امن کو قائم رکھنے کیلئے بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے،ڈی پی او لیہ نے ممبران امن کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی اجتماعات کے موقع پر عوام کے جان و مال کا تحفظ سکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے ، یوم شہادت حضرت علی کے حوالے سے لیہ پولیس کا سکیورٹی پلان تشکیل دیا جا رہا ہے ،جس میں مجالس جلوس اور امام بارگاہوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں