چائلڈ لیبرکے خاتمہ کے لیے تمام متعلقہ ادارے کڑی نگرانی جاری رکھیں، ڈپٹی کمشنرلیہ

بدھ 22 مئی 2019 18:20

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبرکے خاتمہ کے لیے تمام متعلقہ ادارے کڑی نگرانی جاری رکھیں۔بھٹہ خشت، ہوٹلز ،ورکشاپو ں پر کم عمر بچوں سے مزدوری کروانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایس پی گلفا م ناصر،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین ،ڈی ڈی تعلیم احسن فریداور بھٹہ خشت نمائندوں سعیداحمد،جاوید اقبال شاہ،محمداعظم،اعجاز احمد،کاشف قدیر نے شرکت کی۔

اجلاس میں لیبرانسپکٹر محمدافضل نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ مزدوروں کو مقررہ اٴْجرت دلانے ،چائلڈ لیبر کے خاتمے ،سوشل سیکورٹی کارڈ اور بھٹہ مزدور وں کا ڈیٹا مرتب کرنے کے لیے محکمہ سرگرم عمل ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کم عمر بچوں سے مشقت لینا قانوناً جرم ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں