عوام کے لیے تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات عمل میں لائے جائیں،ڈپٹی کمشنر لیہ

جمعرات 23 مئی 2019 19:03

لیہ۔ 23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء)سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ وکھیلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے اور عوام کے لیے تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات عمل میں لائے جائیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر بابربشیر نے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے ڈی سی ا?ر وایڈمنسٹریٹرایم سی لیہ فخرالاسلام ڈوگر،اے سی وایڈمنسٹریٹر ایم سی چوک اعظم کاشف نواز،اے سی و ایڈمنسٹریٹرایم سی کروڑ و فتح پور فاروق احمد،اے سی و ایڈمنسٹریٹرایم سی چوبارہ سلیمان احمد،سی او ضلع کونسل محمدعارف،ڈی ایس او امتیاز احمدبھٹی اور میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ا?وٹ ڈور و ان ڈور گیموں کے انعقاد اور یونین کونسل کی سطح تک کھیلوں کے مقابلے منعقدکرانے کے لیے تجاویز تیارکرنے اور محکمہ سپورٹس ،ضلع کونسل و میونسپل کمیٹیز کو مشترکہ طور پر کھیلوں کے مقابلے منعقدکرانے کی ضرورت پر زور دیااور ضلع بھر کے تمام سپورٹس گراونڈز کی بہتری کے لیے ضروری کام کرانے کی ہدایت کی۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں