31کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکوں کی کشادگی ،تعمیرو مرمت، بحالی کا کام مکمل کیاجائے گا،سردار شہاب الدین خان سیہڑ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 20:02

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ضلع لیہ میں 31کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکوں کی کشادگی ،تعمیرو مرمت اور بحالی کا کام مکمل کیاجائے گا۔اس بات کافیصلہ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی زیر صدارت شوگر سیس ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔اس موقع پر ممبران اسمبلی سردار شہاب الدین خان سیہڑ ،سید رفاقت علی گیلانی،ڈی ڈی فنانس عرفان انجم ،ایکسین ہائی وے محمدجاوید چشتی،جی ایم لیہ شوگر ملز زاہد قریشی،ڈی ڈی زراعت غلام یاسین واندر ،ڈی ایف سی میاں پرویز ،اور شوگر کین گرور نور محمدویگر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام سڑکوںپر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیاجائے جہاں گنے کے کاشت کار وں اور زیادہ سے زیادہ آبادی کو آمدورفت اور گنے کی مل تک ترسیل کی سہولیات میسر آئیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی کشادگی اور تعمیر و مرمت میں تعمیراتی میٹریل کی کوالٹی کا خاص خیال رکھاجائے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔

اجلاس میں ممبران اسمبلی اور کاشت کار نمائندوں نے مختلف تجاویز پیش کیں جن پر عمل درآمد کے لیے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنرذیشان جاوید نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے 6کروڑ10لاکھ روپے کی لاگت سے آٹھ ترقیاتی منصوبو ں کی منظور ی دی گئی ۔اجلاس میں ڈی ڈی فنانس عرفان انجم،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شعیب فیاض،ایکسین بلڈنگ چوہدری محمدسلیم،ایکسین ہائی وے جاوید چشتی،ایس ڈی او انہار محمدنوا ز بھٹی ،ڈی ڈی کالجز عمیرعاصم موجود تھے۔اجلاس میں 7کالجز کی باونڈری وال کو اپ گریڈ کرنے اور2کروڑ 50لاکھ روپے کی لاگت سے 93ایم ایل فتح پور کی آبادی کو نکاسی آب کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سیوریج کے منصوبے کی منظور ی دی گئی ۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں