تربت ، طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں ،کیسکو اہلکار متاثرین کی بجلی کاٹنے میں سرگرم

بدھ 15 جنوری 2020 23:41

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2020ء) تربت حالیہ طوفانی بارشوں او سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد علاقے میں لوگوں کو جہاں جہاں بد ترین مسائل درپیش ہیں وہاں واپڈا (کیسکو) کے اہلکار بھی متاثرہ علاقوں میں غریب لوگوں کی بجلی کاٹنے میں سرگرم عمل ہیں اور کیسکو کے اس عمل سے لوگوں کے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے ،ضلع کیچ کے سماجی کارکنان نے میڈیا کو جاری کر دہ اپنے ایک مشترکہ بیان میں اس بات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف وفاقی وزیر زبیدہ جلال حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد کیچ کو آفت زدہ قرار دینے کے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہیں تو دوسری طرف کیسکو کے اہلکار قسمت کے مارے غریبوں کی گرتی ہوئی جھونپڑی کی بجلی کاٹنے میں مصروف ہیں جو نہایت ہی بد ترین ظلم کے زمرے میں آتا ہے علاقے کے مختلف مقامات سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس وقت واپڈا کیسکو کے اہلکار لوگوں کی بجلی کے کنکشن کاٹننے میں مصروف عمل ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، علاقہ مکینوں نے وزیر اعظم پاکستان عمرا ن خان ، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ،وفاقی وزیر زبیدہ جلال،سینیٹرکہدہ اکرم دشتی اور دیگر ریاستی علمبرداروں سے اپیل کی ہے کہ ضلع کیچ میں کیسکو کے اہلکاروں کو لگام دیا جائے کہ وہ کم از کم اس گھمبیر صورتحال میں لوگوں پر رحم کریں ، علاقہ مکینوں نے وفاقی وزیر زبیدہ جلال کے کیچ کو آفت زدہ قر دینے کے دعوے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آفت زدہ علاقوں میں لوگوں کو سہولیات فراہم کی جاتی ہیں مگر یہاں گنگا الٹی بہہ رہی ہے اور اس وقت حالات کی نذاکت کو پرکھنے کی بجائے لوگو ں کے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے ۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں