طوفانی برفباری سے تمام صوبے کی طرح سرانانا میں بجلی اور گیس تاحال غائب

-مکین ٹھٹھر گئے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں شدید کمی سے شدید مشکلات کا شکار

پیر 20 جنوری 2020 22:02

سرانان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) حالیہ طوفانی برفبارہی میں تمام صوبے کی طرح سرانان میں بھی بجلی اور گیس غائب جس کی وجہ سے مکین ٹھٹھرگئے سرانان کے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر کی کمی کا سامنا ہے ، جس کی وجہ سرانان اور آس پاس کے علاقوں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں ،سرانان کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو زندگی کے بہتر سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہے اس صورتحال پر مختلف عوامی حلقوں نے اپنے مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ تحصیل سرانان میں شدید سردی کے موسم ہونے کے باوجود بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس کا پریشر نہ ہونا افسوسناک ہیں ،جبکہ گیس بند ہونے کی وجہ سے کئی مسائل بھی جنم لے رہے ہیں جن میں اہم مسئلہ یہ ہے کہ گیس کی اچانک غائب ہونے کی وجہ سے اہل خانہ کو معلوم بھی نہیں ہو پاتا اور پھر جب گیس واپس آجاتی ہے تو بھی پتہ نہیں ہوتی جس کی وجہ سے کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ رونماء ہوسکتا ہیں ،اس کے علاوہ گھریلو خوتین کو کھانے پکانے میں بھی سخت دشواری کا سامنا رہتا ہے جس کی وجہ ایل پی جی گیس اور لکڑی کا سہارا لیا جاتا ہے ،گیس میں پریشر نہ ہونے کی وجہ سے ایل پی جی اور لکڑی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے مہنگائی کے اس دور میں عوام پر ایک طرف تو گیس کی بل کا بوجھ دوسری طرف لکڑیاں اور ایل پی جی گیس مہنگے داموں میں خریدنے کا بوجھ آخر سرانان کے غریب عوام کہا جائیں ،عوامی نمائندے توصرف ووٹ کے دنوں میں ہی نظر آتے ہیں ووٹ لینے کے بعد یہ لوگ دوربین تو دور خوردبین میں بھی نظر نہیں آرہاہیں ،گیس پریشر کی کمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی سمیت طویل لوڈشیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے عوام کو سدید مشکلات کا سامنا ہے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے اعلان کے باوجود سرانان میںبجلی کی طویل اور نارواہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق سرانان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے عوام کی حالات غیر ہوگئی ہے سرانان وہ واحد علاقہ ہے جہاں بجلی نہ ہونے کے برابر ہے بجلی کی شدید بحران کے باوجود کیسکو حکام نے مکمل خاموشی اختیار کیا ہوا ہے رات کے وقت مکمل بجلی غائب ہوتی ہے جبکہ دن کے تین گھنٹے کی بجلی بھی اکثر لوڈشیڈنگ کی نظر ہوجاتی ہیں،بجلی کی بدترین بحران نے کاروبا ر ،سرکاری اداروں ، اور روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے مزدور طبقے کو شدید متاثر کیا ہوا ہے،ٹرانسفارمر کا جلنا معمول بن گیا ہے لوگ چندہ جمع کرکے اپنی مدد آپ کے بھاری رقم کے عوض ٹرانسفارمر کی مرمت کرواتے ہیں ،اس کے باوجود کیسکو حکام تحصیل سرانان کے عوام کو بجلی پراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام اور بے بس نظرآرہاہے تحصیل سرانان کے عوام نے گیس کے اعلی حکام اور کیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورحال کا نوٹس لے کر گیس اور بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیں ۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں