امپورٹڈچینی مقررہ کردہ ریٹس پر فروخت کی جائے، ڈپٹی کمشنر لیہ کی ہدایت

پیر 30 نومبر 2020 20:45

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء)ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کہا ہے امپورٹڈچینی مقررہ کردہ ریٹس پر فروخت کی جائے اور زائد نرخ لینے پر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹوں ،پھل ،سبزیوں ،کریانہ ایٹم کی مقررہ نرخوں پر فروختگی کو چیک کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رکھاجائے تاکہ صارفین کے معاشی حقوق کا تحفظ عملی طورپر پورا کر کے ان کو حقیقی بنیادوں پرریلیف مہیاکیاجاسکے۔

انہوں نے یہ بات ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کارکردگی رپورٹ چیک کرنے کے موقع پرکہی۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کہا کہ طے کردہ نرخ پر فروختگی ایک جائز اور احسن اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صارفین اور دوکاندار دونوں کے مشترکہ تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے اس لیے باہمی مشاورت اورمارکیٹ کمیٹی کی جانب سے طے کردہ ریٹ لسٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے اشیاء ضروریہ فروخت کی جائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈچینی مقررہ کردہ ریٹس پر فروخت کی جائے اور زائد نرخ لینے پر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی ہدایت کی روشنی میں ضلع میں مختلف جگہوں میںریٹس کی پڑتال کی گئی اور متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس جن میںغلام یاسین واندر نے ایمپلائز کالونی میں چینی اور دال مونگ مہنگے داموں پرفروخت کرنے پر دوکاندار کے خلاف ایف آئی آر کا اندارج کروا دیا۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں