لیہ میں خاتون، دو بیٹیوں اور بہو سے 9 ماہ تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ، نو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ، تحقیقات کا آغاز

جمعہ 4 دسمبر 2020 00:01

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) لیہ کی تحصیل چوبارہ میں خاتون، اس کی 2 بیٹیوں اور بہو سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ۔متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ بیٹے نے پسند کی شادی کی تھی، اسٴْ پر اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ برادری کے ایک شخص نے معاملہ طے کرانے کے بہانے بلایا اور قید کر لیا، 9 ماہ تک اسے، اس کی دو بیٹیوں اور بہو کو 9 افراد زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، ملزم نے کاغذات پر زبردستی انگوٹھے لگوا کر زمین بھی اپنے نام کرا لی ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں