کسان گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے زمین کی تیاری کے لئے جدید زرعی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں، زراعت آفیسر

بدھ 23 دسمبر 2020 20:33

لیہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 دسمبر2020ء) زراعت آفیسر ملک شہباز حسین کھوکھر نے موضع ٹبی خورد اور سرگانی تھل تحصیل کروڑ میں کسان بیٹھک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے زرعی ماہرین کی سفارشات سے زمین کی تیاری کے لئے جدید زرعی ٹیکنالوجی کا استعمال کریں اور ترقی دادہ بیجوں کے استعمال کے ذریعے مناسب کھاد و زرعی ادویات کا استعمال کرکے فالتو جڑی بوٹیوں کا خاتمہ ممکن بنا کر فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کرکے معاشی صورتحال کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ فیلڈ سٹاف سے مشاورت، رابطے اور تعاون کے لئے کوشاں رہیں اور اپنی گندم کی فصل کو صحت مند طریقہ سے پروان چڑھا کر بہتر پیداوار حاصل کرکے معاشی خوشحالی کے حصول کو ممکن بنائیں، بعدازاں انہوں نے گندم کھیتوں کا معائنہ کیا اور کسانوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔\378

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں