لیہ ،سردار بہادر احمد خان سیہڑ کا بلاول بھٹو زرداری کے سکیورٹی آفیسرز کے ہمراہ جلسہ گاہ کا دورہ، انتظامات کاجائزہ لیا

جمعرات 9 ستمبر 2021 22:50

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2021ء) سردار بہادر احمد خان سیہڑ (سابق وفاقی وزیر) ہمراہ شیخ بدرمنیرچوہدری ذوالفقارعلی اورچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے سکیورٹی آفیسرز نے جلسہ گاہ کا دورہ کیااورسیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیا سرداربہادراحمدسیہڑنے بتایاکہ جلسہ گاہ میں سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں بلاول بھٹوزرداری کی کروڑآمد کے موقعہ پر سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی ساوتھ پنجاب کے پیپلزپارٹی کے صدرمخدوم احمدمحمود بہی ان کے ہمراہ آئیں گے ،بلاول بھٹوزرداری کی آمدکے موقعہ پرچوک اعظم میں ایک شانداراستقبال کیاجائے گااورسینکڑوں کاروں موٹرسائیکلوں کے ساتھ کروڑآمدہوگی کروڑمیں بلاول بھٹوزرداری کاشانداراور اورپرتپاک استقبال کیاجائے گا اورسات سوگھوڑوں کے ایک جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گے ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ان شااللہ 11 ستمبر بروز ہفتہ شام 4 بجے کروڑ لعل عیسن میں سیہڑ ہاس پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں