ذہنی وجسمانی نشوونماصحت مندانہ کھیلوں کی بدولت ہی ممکن ہے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 11 ستمبر 2021 20:40

لیہ۔11ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2021ء) :ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہاہے کہ گرلز سپورٹس فیسٹول منانے کا مقصد طالبات کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرتے ہوئے ان کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں بہتر ی لانا مقصود ہے تاکہ انہیں آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جاسکیں۔ انہوں نے یہ بات سپورٹس کمپلیکس میںلیڈیزملٹی پرپزگراونڈ میں ہاکی میچ کی تقریب میں پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دینے کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہاکہ حکومت پنجاب سپورٹس سرگرمیوں کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے کیونکہ کھیلوں کے فروغ سے ہسپتال ویران اور میدان آباد کیے جاسکتے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہا کہ ذہنی اور جسمانی نشوونماصحت مندانہ کھیلوں کی بدولت ہی ممکن ہے ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرامتیاز احمدبھٹی نے اس موقع پر بتایاکہ لیہ کی تاریخ میں پہلی بارخواتین کا ہاکی میچ منعقدکروایاگیا ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے پوزیشن ہولڈرزمیںانعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اشفا ق حسین سیال،تحصیل سپورٹس آفیسر مرینہ رفیق ودیگرموجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں