صارفین کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 11 ستمبر 2021 20:40

لیہ۔11ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 ستمبر2021ء) :ڈپٹی کمشنراظفر ضیاءنے کہاہے کہ صارفین کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں ،سبزیوں ،پھل کی چیکنگ کا سلسلہ روزانہ کی بنیادپر جاری رکھیں اشیاءخوردنوش میں گراں فروشی کی شکایت قابل قبول نہیں۔انہوں نے بات کمشنر ڈی جی خان ڈویژن کی زیرصدارت منعقدہ ویڈیولنک اجلاس کے بعد پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوہدایت دیتے ہوئے کہی۔

ڈپٹی کمشنراظفر ضیاءنے کہ مقررہ کردہ ریٹ لسٹ سے ہٹ کر اشیاءضروریہ کی فروختگی کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی ،صارفین کو مقررہ نر خو ں پر اشیا ئے خورد ونو ش کی فراہمی کو یقینی بنا نا پرائس کنٹر ول مجسٹریٹ کی اولین ذمہ داری ہے،  انہوں نے کہاکہ پر ائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈمیں نکلیں اور کم آمد نی والے افراد کے معاشی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور دوران معائنہ ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مصنو عی قلت کر نے والوں ، گراں فروشوں اور غیر معیاری اشیائے ضروریہ فروخت کر نے والوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کا رروائی عمل میں لا ئی جائے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنراظفر ضیاءنے روزانہ کی بنیادپر سبزی و فروٹ منڈیوں کی چیکنگ اور بولی کے نظام کی مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنراظفر ضیاءکی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ شہبازحسین کھوکھر نے فتح پور کی مارکیٹوں میں معائنہ کیا اور خلاف ورزی پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں