میونسپل کمیٹی کا عملہ کو دیا جانے والا پیٹرول فروخت کرنے کا انکشاف

جمعرات 7 اکتوبر 2021 23:32

لیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2021ء) لیہ میں میونسپل کمیٹی کا عملہ کو دیا جانے والا پیٹرول فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ عملہ شہر کی صفائی کیلیے دیا جانے والا پیٹرول رکشہ ڈرائیوروں کو فروخت کررہا ہے، ایک نجی ٹی وی نے سرکاری پیٹرول فروخت کرنے کی ویڈیو حاصل کرلی۔ذرائع کے مطابق20 وارڈز میں صفائی کیلیے موجود رکشوں کو سرکاری پیٹرول بیچا جاتا ہے جبکہ عملہ رکشوں میں پیٹرول نہ ہونے کا بہانہ بناکر صفائی سے انکار کردیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں