شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،اسسٹنٹ کمشنرلیہ

جمعہ 5 نومبر 2021 18:24

لیہ۔5نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 5 نومبر2021ء۔ 5 نومبر2021ء) :اسسٹنٹ کمشنر سٹی شزءارحمان نے کہا ہے کہ سبزی وفروٹ منڈیوں کامعائنہ کیاجارہا ہے تاکہ شہریوں کو ہرممکن ریلیف کی فراہمی کویقینی بنایاجاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ سبزی منڈیوں میں بولی کی موثرمانیٹرنگ کے ذریعے اشیاءخورد نوش کو مارکیٹوں میں سستے داموں پر فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے ۔

انہوں نے یہ سبزی و فروٹ منڈی کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صارفین کو طے کردہ نرخوں پر اشیاءخورد نوش کی فراہمی کوممکن بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا اس سلسلہ میں زخیرہ اندوزی ، مہنگے داموں  اشیائے خورد نوش کی فروختگی پر معائنوں کا سلسلہ جاری ہے جس پر جرمانے اور دوکانیں سیل کی جارہی ہے۔انہوں نے اس موقع پر سبزیوں و پھلوں کی کوالٹی کا جائزہ لیا اور ریٹ لسٹ کو چیک کیا ۔ اس موقع پر انسپکٹرمارکیٹ کمیٹی ملک نوید اولکھ نے بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں