لیہ،کرسمس کے موقع پرڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء اورڈی پی او ڈاکٹر نداعمرچھٹہ کا مسیحی برادری کی عبادت گاہوںاور کرسمس بازا ر کا معائنہ

ہفتہ 25 دسمبر 2021 23:48

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 دسمبر2021ء) کرسمس کے موقع پرمسیحی برادری کو سہولیات کی فراہمی کی چیکنگ اور اٴْن کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر نداعمرچھٹہ نے چک نمبر270ٹی ڈی اے اور چک نمبر 120ٹی ڈی اے میں مسیحی برادری کی عبادت گاہوںاور کرسمس بازا ر کا معائنہ کیا۔انہوں نے اس موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کرسمس کیک کاٹا اورانہیں کرسمس تہوار کی مبارک باد دی۔

ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر نداعمرچھٹہ نے اس موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کوتہوار کے اختتامی لمحات تک اپنی خدمات قومی جذبہ سے سرشارہوکرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے اس لئے ان کے مذہبی تہوار پر بہترین انتظامات اور ہرممکن ریلیف کی فراہمی کویقینی بنایاجائے۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر مسیحی برادری کے نمائندہ افراد نے انتظامی افسران کی کرسمس کے موقع پر ان کی خوشیوں میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ محمداویس مانگٹ نے بھی مسیحی برادی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے اٴْن کے ساتھ کرسمس کیک کاٹا اور انہیں مبارک باد پیش کی۔اسی طرح چک 270 ٹی ڈی اے کے چرچ میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب منعقدہوئی جس میں ، ڈی ڈی سوشل ویلفیئر مشتاق حسین، ایڈیشنل ایس ایچ او صائمہ بتول،ریسکیوکیمونٹی آفیسر عنایت بلوچ نے شرکت کی۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں