- خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی بہتر رہی : راشد محمودخان

3 ہمارے امیدواروں نے ووٹ بھی کافی تعداد میں حاصل کئے انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی:صدر مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ پشاور

اتوار 2 جنوری 2022 19:20

ٓپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2022ء) حالیہ بلدیاتی انتخابی جو کہ 19 دسمبر کو خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ہوئے تھے مسلم لیگ ن کی کارکردگی کافی بہتر رہی اور ہمارے امیدواروں نے ووٹ بھی کافی تعداد میں حاصل کئے انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر راشد محمود خان نے بابوزئی شاہ عالم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

تقریب میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے بھرپور شرکت کی راشد محمود خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں امیدوارں نے تمام اضلاع میں بہتر کارکردگی دکھائی اور ہمیں توقع سے زیادہ ووٹ ملے زرا سی محنت کی ضرورت ہے محنت کریں گے تو کامیابی یقینی مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ملک میں جاری مہنگائی کے خلاف پشاور سے بہت جلد تحریک کا آغاز کیا جائے گا ۔

حکومت چند دنوں کی مہمان ہے جلد پی ٹی آئی سے چھٹکارہ پا لیں گے راشد محمود خان بابوزئی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے وژن کو عوام میں لے کر اتریں گے ۔ راشد محمود خان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام جس طرح بلدیاتی انتخابات میں محنت کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے ان کی محنت دوسرے مرحلے میں ثابت کرے گی کہ مسلم لیگ (ن) ہی صحیح معنوں میں عوامی جماعت ہے تقریب سے صوبائی نائب صدر فضل اللہ ، ضلعی جنرل سیکرٹری رحمدلنواز ، ملک عدیل ، عظمت خان ، وحید خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں