گراں فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں،اظفر ضیاء

مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میںلائی جائے ،ڈپٹی کمشنرلیہ

ہفتہ 8 جنوری 2022 23:48

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء نے کہاہے کہ گراں فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میںلائی جائے ، پر ائس کنٹرول مجسٹریٹس معائنوں کے عمل کومزید تیز کریں اور کم آمد نی والے افراد کے معاشی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے یہ بات پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا انتظامیہ کی جانب سے مقررہ کردہ ریٹ لسٹ پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں ،سبزیوں ،پھل کی چیکنگ کا سلسلہ روزانہ کی بنیادپر جاری رکھیں اشیائ خوردنوش میں گراں فروشی کی شکایت قابل قبول نہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ عوام کو مصنوعی مہنگانی سے بچانے کے لیے سبزی منڈیوںپر کڑی نظر رکھی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دوران معائنہ ذخیرہ اندوزی کے ذریعے مصنو عی قلت کر نے والوں ، گراں فروشوں اور غیر معیاری اشیائے ضروریہ فروخت کر نے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں