فیصل آباد چلتی ٹرین میں ایک اور خاتون سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

جمعہ 1 جولائی 2022 21:51

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) فیصل آباد چلتی ٹرین میں ایک اورافسوسناک واقعہ ، خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی اپنی بہن سے ملنے جانے والی خاتون سے دو سیکیورٹی گارڈز نے چلتی ٹرین میں مبینہ زیادتی کی۔

(جاری ہے)

خاتون نے فیصل آباد سٹیشن پر پہنچ کر ریلوے پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ سہیل اور ارشد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش آگے بڑھائی جائیگی۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے زکریا ایکسپریس میں ایک خاتون سے اجتماعی زیادتی کی گئی تھی ، مقدمے میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں