ڈرپ ایری گیشن کی افادیت بارے آگہی سیمینار منعقد کروائے جائیں،نعیم اللہ بھٹی

جمعرات 16 فروری 2017 19:22

لیہ۔16 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعیم اللہ بھٹی نے کہا ہے کہ ڈرپ ایری گیشن سسٹم کی افادیت کو اجاگر کرنے کیلئے ضلع بھرمیں آگہی سیمینار منعقد کروائے جائیں تاکہ پانی کی بچت کے زریعے زرعی مداخل میں کمی لائی جاسکیں،انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں اے سی چوبارہ صفات اللہ خان،ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ رشید خان چنگوانی ،اسسٹنٹ ایگر ی کلچر ل کیمسٹ سوائل فرٹیلٹی محمد اشرف بھٹی ،زراعت افسران ،فرٹیلائزر ڈیلر اور کاشت کاروں کے نمائندوں نے شرکت کی،اے ڈی سی نے کہا کہ محکمہ زراعت کے ماہر ین کاشت کاروں کو جدید مشینی کاشت کے بارے میں تکنیکی معاونت فراہم کریں تاکہ کاشت کار زرعی مداخل میں کمی لا کر خوش حال ہوسکیں،اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں اب تک 208ایکٹر رقبہ پر ڈرپ سسٹم کی تنصیب کیلئے ورک آرڈر جاری ہوچکے ہیںاور 115ایکٹر پر ڈرپ سسٹم لگایا جاچکاہے جس سے ضلع لیہ صوبہ بھر میں اس جد ید ایری گیشن سسٹم کی ریکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگیا ہے جبکہ ضلع میں امسال پانچ لاکھ 72ہزار سے زائد رقبہ پر گندم جبکہ دو لاکھ 52ہزار ایکٹر رقبہ پر چنا کی فصل کاشت کی گئی ہے جو ٹارگٹ سے زائد ہے ،اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ضلع میں مختلف فصلوں کے بیج ،کھاد اور زرعی ادویات وافر مقدار میں موجود ہیںاور کاشت کاروںکو پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سبسڈائز نرخوںپر کھادوں کی فراہمی کا عمل جاری ہے جبکہ ضلع میں سال 2015-16ء کے دوران جدید زرعی مشینری کے 38مکمل سیٹ تقسیم کیے گئے اور محکمہ کی طرف سے 694ویلجز کے ایک ہزار 789کاشت کاروں میں 50کلو گرام وزن کی جڑی بوٹیوں سے پاک 3ہزار سے زائد گندم کے بیگ مفت تقسیم کئے گئے ہیںتاکہ کاشت کار زیادہ پیداوار حاصل کرسکیں۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں