پولیس لائن لیہ شہید عبدالستارکے نام سے منسوب‘ میس ہال کاافتتاح کر دیا گیا

ہفتہ 25 فروری 2017 22:58

لیہ ۔25فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ڈی پی او لیہ کیپٹن(ر) محمدعلی ضیاء کا ایک اوراحسن اقدام پولیس لائن میس ہال کی تزئین وآرائش جبکہ پولیس لائن میس ہال کو لیہ پولیس کے پہلے شہید ہیڈکانسٹیبل عبدالستارشہیدکے نام سے منسوب کردیاگیا اورمیس ہال میں شہدائے لیہ پولیس کی تصویریں آویزاں کی گئیں ۔ شہیدعبدالستارکی بیوہ نے ربن کاٹ کر عبدالستار شہید میس ہال کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے ۔قبل ازیں ڈی پی او لیہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہیدکی جوموت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور بالخصوص لیہ پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے عوام کی حفاظت اور فرائض کی بجاآوری کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارامان اور فخر ہیں اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے عوام کی جان ومال کی حفاظت کے مقدس فریضہ کی بجاآوری میں سماج دشمن عناصر سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرکے پولیس ڈیپارٹمنٹ کا سرہمیشہ ہمیشہ کیلئے فخر سے بلندکردیا ڈی پی او لیہ نے کہا کہ آج کی یہ تقریب ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ ہمارے درمیان شہدائے لیہ پولیس کے فیملی ممبران موجودہیں ڈی پی او نے کہا کہ تمام شہدائے پولیس لیہ کے نام پر مختلف یادگاریں بنائی جائیں گی اور عبدالستارشہید میس ہال کا افتتاح بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ڈی پی اوکے دوران خطاب شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے دوران شہید عبدالستارکی بیوہ اور شرکاء تقریب میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے ڈی پی او کے اصرارپر شہیدعبدالستارکی بیوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاوندکی شہادت پر فخرہے جس نے وطن کی خاطر اپنی جان تک قربان کردی اور ملک وقوم کی حفاظت کیلئے میراساراخاندان جان کی قربانی دینے کیلئے تیارہے۔

عبدالستارشہید میس ہال کی افتتاحی تقریب میں شہدائے لیہ پولیس کے فیملی ممبران ضلع ھٰذا کے ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز اورپولیس افسران واہلکاران کی کثیرتعدادسمیت ملک عمرعلی اولکھ چیئر مین ضلع کونسل لیہ حافظ جمیل احمد چیئرمین تحصیل میونسپل کمیٹی لیہ،مظفراقبال دھول صدرانجمن تاجران،مہرارشدحفیظ سمیت کثیرتعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں