چیف منسٹرٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے رجسٹریشن ڈیسک کاآغاز 27فروری سے ہوگا

ہفتہ 25 فروری 2017 22:58

لیہ ۔25فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) نوجوانوں کو چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پر وگرام کے ذریعے اپنی صلاحیتیں منوانے کے بھر پور مواقع مہیا کئے جا رہے ہیں جس کے لئے دو روزہ رجسٹریشن ڈیسک سرکاری و پرائیویٹ کا لجز میں 28فروری تک لگا ئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

فوکل پرسن ٹیلنٹ ہنٹ پر وگرام اے سی ایچ آر ایم حافظ محمد سلمان تنو یر کے مطا بق چیف منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ پر وگرام بنو پاکستان کی پہچان کے تحت گلوکاری و مصور ی کے مقابلوں کے لئے رجسٹریشن کے سلسلہ میں ضلع بھر کے کا لجز و یونیورسٹیز میں 28فروری تک رجسٹریشن ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں جن میں 18سی35سال تک کی عمر کے طا لب علم و دیگر افراد رجسٹریشن کر اکے مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں جنہیں ضلعی ، ڈویژنل و صوبا ئی سطح تک کے مقابلوں کے ذریعے نقد انعاما ت دئیے جا ئیں گے ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ہر کیٹگری میں اول ، دوم و سوئم آنیو الوں کو با لترتیب ڈیڑھ لاکھ ، ایک لا کھ اور75ہزا روپے کے نقدانعاما ت دئیے جا ئیں گے اور2لا کھ روپے کے حوصلہ افزائی کے انعاما ت اس کے علا وہ ہو ں گے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پر وگرام ثقافتی اقدار کے احیاء کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا ۔

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں