انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

میکسیکو، ہالینڈ، فرانس اور برازیل ٹاپ فور میں داخل، دونوں سیمی فائنلز (کل) کو کھیلے جائیں گے

منگل 12 نومبر 2019 23:50

برازیلیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2019ء) فیفا کے زیر اہتمام 18ویں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، میکسیکو، ہالینڈ، فرانس اور برازیل کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز (کل) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 18 واں انڈر 17 فٹ بال ورلڈ کپ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، میگا ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور شائقین فٹ بال کو اچھے میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں، میکسیکو، ہالینڈ، فرانس اور برازیل کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ میکسیکو اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں میزبان برازیل کا مقابلہ فرانس کی ٹیم سے ہوگا۔ واضح رہے کہ دونوں سیمی فائنلز میں سے شکست خوردہ ٹیموں کے درمیان تیسری پوزیشن کے لئے میچ 17 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ بھی 17 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں