حالیہ بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی فلڈ کنٹرول روم قائم کردیئے گئے‘محکموں کو ہائی الرٹ کر دیاگیا

بدھ 17 اپریل 2019 14:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) حالیہ بارشوں کے پیش نظر ایمرجنسی فلڈ کنٹرول روم قائم کردیئے گئے اور تمام حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بھکر وقاص رشید نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا سروے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اور ہدایت کی ممکنہ نقصانات سے بچاؤ کے لیے کسانوں میں آگاہی مہم کا سلسلہ تیز کر دیں۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کیدوران کسان مال مویشی ، فصل کی حفاظت کا لائحہ عمل اختیار کریں۔ انہوں نے ممکنہ نقصانات کی روک تھام کے لیے امدادی ٹیمیں کو تیار رہنے کا حکم دیااور کہا کہ دریائے سندھ پر قائم سپرفلڈ بندپر 24 گھنٹے محکمہ آبپاشی کا عملہ تعینات رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لیہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں