لیاقت پور ، ٹمبر مافیا نے سرکاری قیمتی درختوں کا صفایا شروع کردیا، دیدادلیری اور سرعام قیمتی سرکاری درختوں کی کٹائی جاری

محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت اورساز باز سے درختوں کی کٹائی سے عوا م پریشان

پیر 1 دسمبر 2014 16:36

لیاقت پور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء ) ٹمبر مافیا نے سرکاری قیمتی درختوں کا صفایا شروع کردیا،دیدادلیری اور سرعام قیمتی سرکاری درختوں کو کاٹ کر بیچنے کا مکروہ دھندہ اپنے عروج پر پہنچ گیا محکمہ جنگلات کے آفیسران کی ملی بھگت اورساز باز سے درختوں کی کٹائی کا نہ رکنے والے دھندے سے عوا م پریشان ،تفصیلات کے مطابق تحصیل لیاقت پور میں ٹمبر مافیا نے سیاسی افراد کی چھتری تلے اور محکمہ جنگلات کے کرپٹ آفیسران کی ملی بھگت سے سڑکوں ،نہروں اور سرکاری اراضی سے انتہائی قیمتی درختوں کی کٹائی کر کے سرعام بیچنے کا مکروہ اور قبیح دھندہ شروع کر رکھا ہے ،جس سے سرکاری درختوں کا صفایا ہو رہا ہے ،کرپٹ ٹمبر مافیا کی کاروائیوں سے کسی سرکاری ادارے کے درخت محفوظ نہیں ہیں،گزشتہ دنوں چک نمبر 2/Rکی شاہراہ جو کہ تھانہ سٹی لیاقت پور سے چند گز کے فاصلے پر ہے پر لگے قیمتی سرکاری درختوں کو محمدرمضان ایم ڈی ولد منیر احمد ،ظہیر احمد اور اس کے پانچ چھ ساتھی کاٹ رہے تھے جس پر شہریوں نے پولیس کو مطلع کیا جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی تو ملزمان سرکاری در خت کاٹنے میں مصروف تھے ،جب پولیس نے ان سے درخت کاٹنے بارئے پوچھا توملزمان نے چودہ ہزار روپے مالیت کی رسید دکھا دی، ،اس سلسلہ میں رینج آفیسراشفاق چغتائی اوربلاک آفیسرمحمدیاسر کو فون کر کے باخبر کیا گیا اور کہا گیا کہ اتنی بڑی تعداد میں قیمتی لکڑی کی چوری اور چودہ ہزار روپے میں تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور فون بند کردیا ،ڈی ایف او رحیم یارخان کو بھی مطلع کیا گیا توانہوں نے بھی کوئی کاروائی نہیں کی ،ٹمبر مافیا نے قیمتی سرکاری لکڑی اٹھا کر چک نمبر 17/Aروڈ پر قائم آرا پر لکڑی پہنچا دی ،جہاں پر لکڑی کاٹ کر بیچنے کا دھندہ عروج پر ہے ،مقامی شہریوں تاجروں نے تحریری طور پروزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف ،ڈی جی انٹی کرپشن لاہور اور کنزرویٹر محکمہ جنگلات بہاول پور آگاہ کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور سرکاری لکڑی چوری کے دھندے اور اس گروہ کے بااثر افراد کے خلاف اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے واضع رہے کہ خطے کے سب سے بڑئے قاسم والہ(چولستان ) میں قائم جنگلات میں کروڑوں روپے کی سرکاری لکڑی چوری کا دھندہ اپنے عروج پر ہے ،جس میں بااثر افراد ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

لیاقت پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں