لیگ (ن) کا جلسہ ، نوازشریف کے خطاب کے بعد کارکن بریانی پر ٹوٹ پڑے ،پولیس کا لاٹھی چارج

پیر 11 فروری 2013 20:02

لیاقت پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔11فروری۔ 2013ء) سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم احمد عالم انور کی دعوت پر محسن آباد میں ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں پارٹی قائد میاں نوازشریف کے خطاب کے بعد کارکن بریانی پر ٹوٹ پڑے ،پولیس کا لاٹھی چارج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو یہاں لیاقت پور میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے پارٹی قائد میاں نوازشریف کا خطاب جوں ہی ختم ہوا کارکن بریانی پر ٹوٹ پڑے اور شدیددھکم پیل شروع ہوگی اس دوران بریانی کے کئی پیکٹ پھٹ گئے ،صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا۔کچھ کارکنوں نے بریانی کھائی اور کچھ لاٹھیاں کھا کرگھروں کو چل دےئے۔

لیاقت پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں