سندھ میں اپنے امیدواروں کومسلم لیگ(ن)کے حق میں دستبرادرکرنے کے بعد مسلم لیگ(ف)نے پنجاب میں متعددنشستیں مانگ لیں

ہفتہ 27 اپریل 2013 20:54

لیاقت پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27اپریل۔ 2013ء) صوبہ سندھ میں مسلم لیگ(ف)کی طرف سے اپنے امیدواران مسلم لیگ(ن)کے حق میں دستبرادرکروانے کے بعد مسلم لیگ(ف)نے پنجاب میں متعددنشستیں مانگ لیں،ضلع رحیم یارخان کی واحد چولستان پر مشتمل نشست پر مسلم لیگ(ن) کا امیدوا ر دستبرادرکروانے کے لئے فنگشنل لیگ کی قیادت نے ن لیگ کی قیادت سے رابطہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مسلم لیگ(ف)کی سندہ میں اتحادی جماعت مسلم لیگ(ن)کے حق میں درجن بھرامیدواران دستبردارکرنے کی بعد ف لیگ نے ضلع رحیم یارخان کی پی پی 287کی نشست مسلم لیگ(ن)سے مانگ لی ہے،اس نشست پر مسلم لیگ(ف)کی طرف سے جمال مرادفقیر امیدوارہیں،مسلم لیگ(ف)کی قیادت نے مسلم لیگ(ن)کی قیادت سے یہ نشست مانگ لی ہے،واضع رہے کہ چولستان میں پیرآف پگار کے سب سے زیادہ مرید ہیں،چولستان اور دیہات پر مشتمل اس نشست پر مسلم لیگ(ن)کے امیدوارکی کامیابی میں پیرپگارکے مریدن کا کلیدی کردارہوتا ہے،گزشتہ اسمبلی میں مسلم لیگ(ف)کے پاس ایک قومی اور دوصوبائی نشستیں تھیں،اس حوالے سے مسلم لیگ(ف)کی قیادت نے مسلم لیگ(ن)سے اس نشست پراپنا امیدواردستبردارکروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لیاقت پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں