لیاقت پور ‘ نواحی بستی میں تیرہ سالہ بچی مین ہول میں گر کر جاں بحق ‘ تین افراد بے ہوش

جمعرات 14 مئی 2015 16:28

لیاقت پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء)لیاقت پور کی نواحی بستی میں تیرہ سالہ بچی مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئی، بچی کو بچانے کی کوشش میں تین افراد بھی بے ہوش ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق لیاقت پور کی نواحی بستی نذرو وسیر میں ایک گھر میں میں تیرہ سالہ بچی پاؤں پھسلنے سے مین ہول میں گر گئی جسے بچانے کے لئے تین افراد مین ہول میں داخل ہوگئے تاہم وہ بھی بے ہوش ہوگئے ۔ ریسکیو نے فوری کاروائی کر کے تینوں افراد کو بچا لیا ‘ بچی نمرہ جاں بحق ہوگئی ،زخیموں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا ۔

لیاقت پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں