قومیت سے نجات اور پاکستانیت کو فروغ دیئے بغیر بلوچستان کی ترقی ناممکن ہے،رحیم آغا

پیر 29 مارچ 2021 23:01

لیاقت پور /کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2021ء) انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے کہا ہے کہ قومیت سے نجات، تعلیم اور پاکستانیت کو فروغ دیئے بغیر بلوچستان کی ترقی ناممکن ہے تجارت پیغمبری پیشہ، غلط کار تاجر نہیں ہو سکتا وطن سے محبت ایمان کا جزو ہے دھرتی ماں سے غداری کرنے والے دنیا و آخرت میں ذلیل و رسوا ہوں گے سید محمد قسیم آغا نائب صدر آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان، سید صفدر شاہ صدر پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایسوسی ایشن، سید رشید آغا صدر انجمن تاجران کوئٹہ اور چوہدری محمد اشرف رہنما گڈز ٹرانسپورٹ کراچی جنرل سیکرٹری مرکزی تحصیل انجمن تاجران ممتاز حسین بلوچ کے ہمرا پریس کلب لیاقت پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کیئے بغیر مہنگائی پر قابو نہیں پایا جا سکتا موجو دہ حکو مت چھوٹے تاجروں اور صنعت کاروں کو ریلیف دے رہی ہے جس سے حالات بہتر ہونے کی امید ہے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان حکومت صوبہ کے تمام کے 33 اضلاع میں سپورٹس کمپلیکس، کالجز اور چائلڈ کیئر سینٹر بنا رہی ہے پنجاب کی طرز پر ریسکیو 1122 سروس شروع کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کوئٹہ چمن روڈ ون وے نہ ہونے کی وجہ سے سالانہ ہزاروں افراد حادثات میں لقمہ اجل بن رہے ہیں جبکہ تجارت بری طرح متاثر ہو رہی ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس روڈ کو موٹروے میں تبدیل کیا جائے رحیم آغا نے کہا کہ بلوچستان کے بعض بااثر سردار اور نواب خود بیرون ملک عیاشی جبکہ یہاں کے غریب لوگوں کو ملک کے خلاف استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی معدنیات پورے ملک کے قرض اتار سکتی ہے مگر حکمران اس طرف توجہ نہیں دے رہے سینڈک اور گوادر کے مالک وہاں کے رہائشی ہیں انہیں اہمیت دی جانی چاہئے انہوں نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی دشمنوں کا مقابلہ مل کر کرنا ہوگا قیام امن کے لیے پاک فوج کی قربانیوں اورکاوشوں کو ہر سطح پر سراہا جانا چاہیی

لیاقت پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں