واپڈا نے بے سہارا بیوہ خاتون کو 1 لاکھ 83 ہزار روپے کا بل بھیج کر بجلیاں گرادیں

میرے گھر میں صرف ایک پنکھا اور ایک بلب ہے ٗ بیوہ خاتون کی گفتگو غلط بل بھیجنے والے نااہل اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ٗاعلیٰ حکام سے اپیل

جمعرات 28 جولائی 2016 19:56

واپڈا نے بے سہارا بیوہ خاتون کو 1 لاکھ 83 ہزار روپے کا بل بھیج کر بجلیاں گرادیں

لیاقت پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 جولائی ۔2016ء) واپڈا نے بے سہارا بیوہ خاتون کو 1 لاکھ 83 ہزار روپے کا بل بھیج کر بجلیاں گرادیں ۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت پور کی رہائشی بیوہ خاتون پر واپڈا اہلکاروں نے اس وقت بجلیاں گرادیں جب اسے 1 لاکھ 83 ہزار روپے کا بل بھیجا۔

(جاری ہے)

بیوہ خاتون نے بتایا کہ میرے گھر میں صرف ایک پنکھا اور ایک بلب ہے اس کے علاوہ گھر میں بجلی کا کوئی خرچ نہیں ٗ واپڈا کی طرف سے بھیجے جانے والے بل کے بعد میرے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی ۔

خاتون نے بتایا کہ وہ متعدد بار بل کی درستی کیلئے واپڈا کے دفتر گئی تاہم وہاں بل درست کرنے کی بجائے صرف دھکے ملے۔ خاتون نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر مملکت عابد شیر علی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس کا بل درست کرایا جائے ٗ غلط بل بھیجنے والے نااہل اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لیاقت پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں